13 دسمبر 2011 - 20:30

محکمہ داخلہ سندھ نے تحریک انصاف کو 25 دسمبر کے جلسے کی تاریخ تبدیل کرنے کے لئے خط ارسال کردیا ہے.

ابنا: محکمہ داخلہ سندھ نے تحریک انصاف کو لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا ہے کہ 25 دسمبر کو قائد اعظم ڈے اور کرسمس کے موقع پر سیکیورٹی فراہم کرنے والے ادارے مکمل مصروف ہونگے ، محکمہ داخلہ سندھ نے خط میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی بڑی تعداد بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مزار قائد پر جمع ہوتی ہے

25 دسمبر کو تحریک انصاف کا جلسہ ہونے کی صورت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا،اس لئے تحریک انصاف 25 دسمبر کو سیاسی جلسے کی تاریخ میں تبدیلی کرے۔ 
............

/169